ابنا: دارالحکومت قاہرہ سميت مصر کے مختلف شہروں ميں صدر مرسي کے حاميوں اور طرفداروں کے درميان جھڑپوں کا سلسلہ منگل کو بھي جاري رہا - اس رپورٹ کے مطابق قاہرہ يونيورسٹي ميں جھڑپوں ميں کم سے تين افراد ہلاک اور نوے سے زائد زخمي ہوگئے - منگل کو مصر کے صوبے الجيزہ ميں صدر مرسي کے مخالفين اور حاميوں کے درميان جھڑپوں کا زور زيادہ رہا جہاں کم سے کم سات افراد ہلاک اور درجنوں زخمي ہوئے ہيں - شہر اسکندريہ ميں جھڑپوں ميں بارہ سے زائد افراد کے زخمي ہونے کي خبر ہے جبکہ صوبہ اسکندريہ کے علاقے العجمي ميں تيس افراد زخمي ہوئے ہيں – ايک اور رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ مصر کے وزير داخلہ احمد جمال بھي مخالفين کي صفوں ميں شامل ہوگئے اور انہوں نے منگل کو تحرير اسکوائر پر مخالفين کے مظاہروں ميں شرکت کي – خبررساں ايجنسيوں کا کہنا ہے کہ ايوان صدر الاتحاد پيلس بدستور مخالفين کے محاصرے ميں ہے اور ہزاروں افراد اس کے سامنے دھرنا ديئے بيٹھے ہيں - ايک اور رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ القليوبيہ نامي علاقے ميں آزادي و انصاف کے پارٹي کے ايک ليڈر محسن راضي کو گرفتار کرليا گيا ہے- ......./169
2 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436558
مصر کے مختلف شہروں ميں صدر مرسي کے حاميوں اور مخالفين کے درميان جھڑپوں ميں مزيد دس افراد ہلاک ہوگئےہيں -